21 جنوری 2015 - 21:57
ڈاکٹر لاریجانی: عالم اسلام امن و صلح کا خواہاں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر نے کہا ہےکہ عالم اسلام امن و صلح کا خواہاں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کو ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ممبرملکوں کی بین پارلیمانی یونین کے دسویں اجلاس میں، اسلامی ملکوں کو دہشت گردی جیسے درپیش چیلنجوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں کو برسوں سے ان چیلنجوں اور مشکلات کا سامنا ہے اور ان ميں بڑی طاقتیں ملوث رہی ہیں۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ یہ بحران اسلامی ملکوں کی توانائي کو کمزور کرنے کے لئے پیداکئے گئے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں مالی بحران سے ہونےوالے نقصانات جو مغرب کے بڑے اقتصادی ملکوں کی معاشی مشکلات کے سبب وجود میں آیاہے اسلامی ملکوں کے بھی دامن گیر ہوچکاہے ۔ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جہموریت، آزادی اور اسلامی تشخص سبھی مسلم اقوام کا مطالبہ ہے کہا کہ مغرب نے اس راستے ميں جو پہلی مشکل کھڑی ہے وہ مسلم اقوام کی اس تحریک کے راستے کو منحرف کرنا یا پھر اس کو کچل دینا ۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرنے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام میں مذہبی اختلافات نے امت مسلمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کی کتاب ایک ہے اور سب ایک پیغمبر کی پیروی کرتے ہیں اس لئے مسلمانوں ميں اختلاف کی کوئي بنیادی وجہ نہيں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے گذشتہ ایک عشرے کے دوران دہشت گردی سے مقابلے کے جھوٹے نعروں کے ذریعے افغانستان، عراق اور شام میں خونریز جنگ چھیڑی ہیں اور اس طرح انہوں نے علاقے کے ملکوں میں دہشت گردی کو فروغ دیا ہے ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے مغربی دنیا میں توہین رسالت کو ایک شیطانی عمل قراردیتے ہوئے کہا کہ کو‏ئی بھی مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین برداشت نہيں کرسکتا۔ انہوں نے اوآئي سی کے بین پارلیمانی اجلاس میں موجود مندوبین سے کہا کہ وہ مغرب میں شان رسالت میں توہین آمیز اقدام اور صہیونی حکومت کے حالیہ حملے کی مذمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے دہشت گردوں کے منصوبوں کو خاک میں ملادے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169